Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی دلدل

Now Reading:

معاشی دلدل

 حزب اختلاف  انتخابات ،جب کہ ماہرین کفایت شعاری کا مطالبہ کررہے ہیں

سیاسی جماعتیں اور سندھی قوم پرست تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو عوام کی قوت خرید کو ختم کر رہی ہے اور معاشرے کے نچلے طبقوں میں غذائی عدم تحفظ کا باعث بن سکتی ہے۔

اکثر سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مسئلے کا حل ہیں۔ لیکن معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہونے والی عوامی تحریکوں  سے معاشی بحران کے مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔بول نیوز نے اس صورت حال کے تجزیئے کے لیے حزب اختلاف کے متعدد سیاست دانوں اور  معاشی ماہرین سے ملک کو درپیش معاشی زوال کے خاتمے یا اس میں کمی  کے لیے دستیاب آپشنز کے بارے میں بات کی۔

انیس قائم خانی

سینئر رہنما، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان مارچ کے تیسرے ہفتے حیدرآباد میں مہنگائی اور سندھ کے بدعنوان حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مارچ کرے گی۔ کراچی میں ضمنی انتخابات سے قبل پارٹی بڑا جلسہ کرے گی۔ فنانس (ضمنی) بل 2023ء نے غریبوں اور ناداروں کی کمر توڑ دی ہے۔ کسی کو بدعنوان قرار دینا ہمارا کام نہیں ہے۔ یہ فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام ہے۔ لیکن جن کو عدلیہ نے ماضی میں بدعنوان قرار دیا تھا وہ آج بالکل بے گناہ نظر آرہے ہیں۔

 سب جانتے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنیں گی۔ لہٰذا، اگر حکومت عوام کو اپنے نیک ارادوں کے بارے میں قائل کرنا چاہتی ہے، تو اسے سخت کفایت شعاری کے اقدامات کرتے ہوئے اپنے انتظامی اخراجات کو کم کرنا چاہیے۔

لیکن ایسے کوئی فوری کفایت شعاری کے اقدامات نظر نہیں آتے۔ حکومتی اہلکار اوراشرافیہ  مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عوام  اسی وجہ سے وہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر ملک کو درست راہ پر گامزن کرنے میں چند سال لگیں گے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے۔

اسد اللہ بھٹو

مرکزی نائب صدر جماعت اسلامی

Advertisement

جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو مہنگائی، بے روزگاری، خراب قومی معیشت، بدعنوانی، ناانصافیوں اور معاشرتی برائیوں جیسے عوامی مسائل پر احتجاج کرتی رہتی ہے۔ کابینہ کے حجم کو کم کرنا اور حکومتی اخراجات میں کمی ان آزمائشی وقتوں کے دوران دستیاب واحد حل ہیں۔

حکومت آئی ایم ایف سے جتنے قرضے لے گی، مہنگائی اتنی ہی بڑھے گی۔ تو پھر حکمران مزید قرضے لینے کے لیے پرعزم کیوں ہیں؟ سچ تو یہ ہے کہ تمام حکمران آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔ کوئی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے تو کوئی اقتدار کے لیے منتیں کر رہا ہے لیکن عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

جماعت اسلامی عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار میں لانے کے لیے عام انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے، تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں اور ملک کو اس وقت درپیش چیلنجز سے نکال سکیں۔

سید زین شاہ

صدر، سندھ یونائیٹڈ پارٹی

ایس یو پی متعدد وجوہات کی بنا پر سندھ مارچ کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے علاوہ، سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل ہیں، جو پاکستان پیپلز پارٹی کی بدعنوان حکومت کے تحت صوبہ سندھ کو پریشان کر رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ ہم عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ اگر وہ سندھ میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو انہیں پیپلز پارٹی کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

Advertisement

ہم نے اپنا 33 روزہ سندھ مارچ 15 فروری کو سکھر سے شروع کیا تھا اور یہ 19 مارچ کو کراچی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوگا۔

 اسٹیبلشمنٹ نےپی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کو اقتدار سے ہٹانے اور اس کی جگہ ایک ’’کٹھ پتلی‘‘ اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اچھا فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ اس سے ملک میں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے جیسے مزید مسائل پیدا ہوئے۔ اگر پی ٹی آئی کی حکومت برقرار رہتی تو آج ملک سیاسی اور مالی طور پر مستحکم ہوتا۔

اگر حکومت سیاسی بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو اسے فوری عام انتخابات کرانے چاہیئے۔ اگر وہ اپنی معاشی مشکلات کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو اسے اپنی اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں پر مکمل نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور احتسابی اداروں کو بلا تفریق کام کرنا چاہیے۔

اگر ہماری پالیسیاں امریکہ میں بنتی رہیں، تو، ہم کبھی بھی اپنے ملک کو صحیح راہ پر نہیں لاسکیں گے۔

ڈاکٹر سید رفعت حسین

سینئر تجزیہ کار

Advertisement

مجھے مستقبل قریب میں کسی سیاسی استحکام کی امید نہیں۔ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شدت آنے کا امکان ہے۔ وہ تمام جماعتیں جو اقتدار سے باہر ہیں ، جیسے کہ ایم کیو ایم پی ، پی ٹی آئی اور دیگر، ان مظاہروں کی حمایت کر کے حکومت کے لیے مزید مسائل پیدا کریں گی۔ ایسی صورتحال پر قابو پانا کافی مشکل ہوگا۔

170 ارب روپے کے فنانس (ضمنی) بل  میں جنرل سیلز ٹیکس   17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا  گیا ہے۔ اس سے مہنگائی  میں مزید اضافہ ہو گا۔ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے لیکن اب تک ہمیں نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف قرضہ جاری کرے گا یا نہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی کابینہ کا حجم 30 ارکان تک کر دے ۔ اسحاق ڈار کی سیاہ معاشیات مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ پی ڈی ایم کو آئی ایم ایف کا قرضہ مل جائے گا، لیکن بڑھتے ہوئے احتجاج سے وہ اپنے غیر ملکی قرضوں کی ذمہ داریوں میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے  روکنے میں ناکام ہو سکتی ہے۔

مخلوط حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عوام میں کافی بے چینی پیدا کی۔ ان کی قوت خرید میں نمایاں کمی آئی ہے، اور ان میں سے اکثریت کھانے کی سستی کھانے کی اشیاء جیسے دالیں وغیرہ خریدنے سے قاصر ہے۔ ان کا غذائی تحفظ خطرے میں ہے۔اس وقت صورتحال سری لنکا جیسی ہے۔

آج ملک جس بدحالی کا شکار ہے اس کا ذمہ دار کوئی ایک حکومت یا ادارہ نہیں ہے۔ یہ 75 سال پرانا بحران ہے۔

انتخابات ہمارے مسائل کا حل نہیں۔ جو بھی حکومت اقتدار میں آئے گی وہ حالات کو بہتر نہیں کر سکے گی۔ کفایت شعاری کے اقدامات پر طویل المدتی توجہ مرکوز کرنا اور ان پر عمل درآمد ہی اس دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر