Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ کی بڑی ٹیموں کے مقابل آنے کی جنگ

Now Reading:

ورلڈ کپ کی بڑی ٹیموں کے مقابل آنے کی جنگ

اس سے پہلے کہ بڑی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بننے کے لیے اپنی جدوجہد کا آغاز کریں، کمزور اور نوزائیدہ ٹیمیں سپر 12 میں اپنی جگہ بنانے کے لیے نبرد آزما ہوں گی۔

کوالیفائر راؤنڈ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جب کہ مین راؤنڈ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیمیں مین راؤنڈ میں سرفہرست چار مقامات کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ہر گروپ سے دو سرفہرست رہنے والی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی بڑی ٹیموں سے ٹکرائیں گی۔

گروپ اے میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

گروپ اے کی سرفہرست ٹیم اور گروپ بی کی دوسری ٹیم کو مین راؤنڈ کے گروپ 1 میں رکھا جائے گا جبکہ گروپ بی کی سرفہرست ٹیم اور گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم گروپ 2 کی ٹیموں کے خلاف کھیلے گی۔

Advertisement

گروپ اے

گروپ اے کی تمام ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے ایک فیورٹ ٹیم سری لنکا ہے، جس نے ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتا ہے۔

کافی عرصے کے بعد سری لنکا ایک ایسی ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ وہ نوجوانوں کا گروپ ہے، جو اپنی کھوئی ہوئی شان کو واپس حاصل کرنے کے مشن پر ہیں۔

بیٹنگ کے معاملے میں، ان کے پاس پتھم نسانکا اور چارتھ اسالنکا جیسے نوجوان ہیں جو بہت امید افزا نظر آتے ہیں۔

دریں اثنا، ان کے پاس کوسل مینڈس، بھانوکا راجا پاکسا، دھننجایا ڈی سلوا اور داسن شاناکا جیسے تجربہ کار مہم جو ہیں جو کھیل کے اس فارمیٹ میں انتہائی قابل ہیں۔

Advertisement

باؤلنگ میں انہیں باصلاحیت بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز چمیکا کرونارتنے کی خدمات حاصل ہیں۔ ان کی اصل طاقت اسپن ڈپارٹمنٹ میں ہے، جہاں ان کے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز وانندو ہسرنگ اور پراسرار مہیش تھیکشنا ہیں۔

مجموعی طور پر، یہ ٹیم نہ صرف اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے بلکہ اہم ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیموں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تین دیگر ٹیموں میں کوئی واضح فیورٹ نہیں ہے۔ نیدرلینڈز، نمیبیا اور متحدہ عرب امارات، سبھی تقریباً برابر کی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

تاہم، اگر ہمیں کسی ایک ٹیم کو سب سے بہتر کے طور پر دیکھنا ہو تو یہ شاید نیدرلینڈز ہوگا۔

سب سے پہلے، متحدہ عرب امارات ایک کافی اچھی ٹیم ہے، لیکن آسٹریلیا میں کھیل کے حالات ان کے لیے بہت اجنبی ہوں گے۔ وہ بڑی باؤنڈری والے ان تیز اور باؤنسی ٹریک کے عادی نہیں ہیں۔

مزید یہ کہ وہ اپنے سٹار کھلاڑی روحان مصطفیٰ کے بغیر کھیلیں گے اور ٹیم کی قیادت سی پی رضوان کریں گے جو کہ ٹیم کا مزید امتحان ہوگا۔

Advertisement

گروپ کی تیسری ٹیم، نمیبیا آزمائے ہوئے اسکواڈ کے ساتھ جا رہی ہے۔ وہ ڈیوڈ ویز، جے جے سمٹ، اسٹیفن بارڈ، جان فریلنک اور دیگر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

نمیبیا نیدرلینڈز کے لیے ایک حقیقی خطرہ لگتی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ نیدرلینڈز کو جنوب مغربی افریقی قوم پر تھوڑا سی برتری حاصل ہے۔

ڈچ ٹیم نے آئی سی سی کے تمام ممبران کے خلاف 50 اوور کی کرکٹ کھیلی ہے۔ اگرچہ وہ 2022ء میں 15 گیمز میں سے کوئی بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے، لیکن انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ناک آؤٹ ضرور ہو گئے تھے مگر وہ نیدرلینڈز کا ناقابل فراموش مقابلہ تھا۔

گزشتہ 12 مہینوں میں، نیدرلینڈز  نے عالمی ایونٹ کے لیے اچھی تیاری کی ہے اور وہ مرکزی مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سنجیدہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔

تجربہ کار آل راؤنڈر ریولف وین ڈر مروے، اسٹائلش بلے باز میکس اوڈاؤڈ اور وکرم سنگھ، ٹام کوپر، باصلاحیت نوجوان باس ڈی لیڈا اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز جیسے کھلاڑیوں کا ہونا یقینی طور پر انہیں دیکھنے سے تعلق رکھنی والی ٹیم بنا دیتا ہے۔

Advertisement

گروپ بی

گروپ بی اور بھی سخت ہے۔ گروپ اے کی طرح، ایک فیورٹ ہیں، دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے کا امکان ہے۔

درحقیقت، اگر وہ اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتے ہیں تو ان کی ٹیم کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

اس میں قطعی کوئی شک نہیں ہے کہ اگر کوئی ٹیم پانچ سے چھ خالص میچ ونر کھلاڑیوں کے ساتھ آئی ہے تو وہ ویسٹ انڈیز ہی ہے۔

اپنے کپتان نکولس پوران سے شروع کرتے ہوئے، جو بے حد دھماکہ خیز اور ساتھ ہی اسٹائلش کھلاڑی بھی ہیں۔

Advertisement

پھر ان کے پاس ابتدائی بلے باز ایون لیوس، کائل میئرز، روومین پاول اور اوڈین اسمتھ ہیں جو اکیلے ہی اپنی ٹیم کو میچ جتوا سکتے ہیں۔

مزید برآں، ان کے پاس باؤلنگ اٹیک بھی اچھا ہے، جس کی قیادت تجربہ کار جیسن ہولڈر کر رہے ہیں۔ الزاری جوزف ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن کی صحیح قدر اب تک نہیں کی گئی ہے اور ورلڈ کپ ایک ایسا ایونٹ ہو سکتا ہے جس میں انہیں حقیقی قوت کے طور پر ابھرنے کی ضرورت ہوگی۔

اوبڈ مکائے ایک اور ہوشیار کھلاڑی ہیں، جو محتاط اور شاندار سلو بال کرتے ہیں۔ جب اسپن کی بات آتی ہے تو ان کے پاس عقیل حسین ہیں، جو اپنے محدود ہتھیاروں کے ساتھ ذہانت سے بالگ کرتے ہیں۔

باقی تین ٹیموں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم ان کے لیے یہ کارنامہ دہرانا مشکل ہوگا۔

اسکاٹش ٹیم اپنے کپتان رچرڈ بیرنگٹن اور جارج منسی پر بہت زیادہ انحصار کرے گی تاکہ وہ آرڈر کے اوپری حصے میں اپنے رنز کا بڑا حصہ اسکور کریں، جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ بالنگ میں ان کی نظریں صفیان شریف، حمزہ طاہر اور مارک واٹ کی طرف ہوں گی۔

Advertisement

یہ اسکاٹش ٹیم، ظاہری طور پر ایونٹ کے 2021ء ایڈیشن کے مقابلے میں کچھ کمزور نظر آتی ہے۔

دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم بھی حالیہ دنوں میں کافی متاثر کن رہی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کو ایک ون ڈے میں شکست دی جس سے ان کے حوصلے ضرور بلند ہوئے ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں، انہوں نے 2022ء میں 16 کھیل کھیلے، جہاں وہ نو مواقع پر فتح یاب ہوئے اور سات میں شکست ہوئی۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ان نو میں سے دو مرتبہ جیت بنگلہ دیش کے خلاف ملی۔

زمبابوے کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا بیٹنگ کے شعبے میں زیادہ تر بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ اگر وہ ناکام ہو جاتے ہیں، تو پوری ٹیم ہی مخالف کے سامنے جھکتی نظر آتی ہے۔

دور سے دیکھیں تو آئرلینڈ اس سائیڈ کی طرح لگتی ہے جو اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لے گی۔

وہ آئی سی سی ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ پچھلی بار وہ کوالیفائی نہیں کر پائے تھے لیکن ایسا دوبارہ ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

Advertisement

ان کے پاس کپتان اینڈریو بالبرنی، پال اسٹرلنگ اور جارج ڈوکریل کی شکل میں کچھ خوبصورت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بالترتیب 89، 115 اور 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ سٹرلنگ ایک دھماکہ خیز بلے باز ہیں، جن کی اوسط 28 اعشاریہ 67 ہے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 134 اعشاریہ 84 ہے۔

دوسری طرف، ان کے پاس مارک ایڈیئر، کرٹس کیمفر، سمی سنگھ اور جوش لٹل جیسے بے پناہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

آئرلینڈ نہ صرف اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو ہرانے بلکہ ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دینے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اسے اپ سیٹ کہنا غلط ہوگا۔

مختصر یہ کہ جن چار ٹیموں کے سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکان ہے وہ سری لنکا، نیدرلینڈز، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر