رونالڈو بمقابلہ میسی
سعودی عرب کے دو معروف کلبوں النصر اور الہلال کے کھلاڑیوں کی طرف سے تشکیل دی گئی ریاض سیزن ٹیم کا ایک نمائشی میچ میں پیرس سینٹ جرمین سے مقابلہ ہوا جس میں دنیا نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا ایک اور دلچسپ مقابلہ دیکھا۔
رونالڈو نے اپنے سب سے بڑے حریف میسی کے ساتھ ایک جاندار مقابلے میں جمعرات کو پی ایس جی کے خلاف دو گول اسکور کیے۔ میچ کے دوران ان کے چہرے پر مخالف گول کیپر کا مکا لگنے سے انہیں چوٹ بھی آئی۔ یہ میچ وسائل سے مالا مال خلیج کی مالی طاقت کا ایک بھرپور مظاہرہ ثابت ہوا۔
37 سالہ رونالڈو کو پی ایس جی کے گول کیپر کیلر ناواس کے مضبوط ہاتھ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے اس کے نتیجے میں پنالٹی حاصل کی اور 5-4 کی شکست پر ختم ہونے والے مقابلے میں ایک اور گول کا اضافہ بھی کیا۔ 400 ملین یورو سے زیادہ کے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں یہ ان کا پہلا میچ تھا۔
ریاض میں دنیا کے چار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی شامل تھے جن میں میسی، کائلان ایمباپے، اور نیمار قطر کی ملکیت والی پی ایس جی کی نمائندگی کر رہے تھے۔ میسی اور ایمباپے نے ایک ایک گول کیا جب کہ نیمار اپنی ٹیم کے لیے پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد رونالڈو میدان سے باہر چلے گئے۔
قطر میں ہونے والا ورلڈکپ عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا اور مہنگا ترین ایونٹ تھا جسے میسی کی ارجنٹائن نے اپنے نام کیا۔ اس کے چند ہفتے بعد ہی عرب سرزمین پر ہونے والا یہ نمائشی میچ کروڑوں یورو مالیت کے فٹبالرز کی موجودگی میں اپنی مثال آپ تھا۔
69 ہزار نشستوں والے کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھرے ہجوم میں ایک ایک سعودی رئیل اسٹیٹ مغل بھی تھا جس نے ایک ٹکٹ کے لیے نیلامی میں 26 لاکھ ڈالر ادا کیے جس کی بدولت اسے کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم تک رسائی مل سکتی تھی۔
ایمباپے کے خوبصورت پاس پر میسی نے صرف تین منٹ کے بعد پہلا گول اسکور کیا۔
گال کی ہڈی پر سوجن
سعودی فٹبال میں رونالڈو کے کھیل کا آغاز ایک تھرو اِن سے ہوا تھا جب کہ ان کا حملہ ناکام بنایا گیا اور پینالٹی کی ایک اپیل بھی مسترد ہوئی۔ اس کے علاوہ ہوا میں ایک اونچے پاس کو حاصل کرنے کی جدوجہد کے دوران گول کیپر ناواس کا ہاتھ ان کے چہرے پر لگا جس کے سبب ان کے گال کی ہڈی پر چوٹ آئی۔
اس ٹکراؤ کے نتیجے میں رونالڈو نے پینالٹی پر گول اسکور کیا، وہ اس دوران مسکراتے ہوئے اپنے چہرے کی چوٹ کو سہلاتے نظر آئے۔
پانچ منٹ بعد پی ایس جی کے جوآن برناٹ کو سیلم الدوسری کے خلاف فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دیا گیا۔پی ایس جی جلد ہی مارکینہوز کے خوبصورت گول کی بدولت میچ میں واپس آ گیا تھا۔ اس کے بعد نیمار اپنے روائیتی رن اپ کے باوجود ایک کمزور کک لگائی اور پینالٹی ضائع کر بیٹھے۔
چند منٹ بعد ہی رونالڈو نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں اپنا دوسرا گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ انہوں نے ہیڈر کی مدد گول کرنے کی کوشش کی جو گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آئی مگر انہوں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گول لائن کے پار پہنچا دیا۔
لیکن ایمباپے نے پنالٹی ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا اور ہیوگو ایکتکے نے مزید ایک گول کر کے برتری کو 5-3 کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں برازیل کے اسٹرائیکر ٹیلسکا نے ریاض کی ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔
کلب کے قریبی ذرائع کے مطابق، 200 ملین یورو سے زیادہ کا معاہدہ کرنے کے بعد رونالڈواتوار کو النصر کے لیے اپنی سعودی پرو لیگ کا آغاز کریں گے۔
ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ مصر اور یونان کے ساتھ 2030ء کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے تجربہ کار پرتگالی اسٹار کو اضافی 200 ملین یورو ادا کیے جائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News