Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شی جن پنگ کا تجدید نو کے حصول کے لیے اتحاد پر زور

Now Reading:

شی جن پنگ کا تجدید نو کے حصول کے لیے اتحاد پر زور

شی جن پنگ نے چینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی قیادت میں “سخت فولادی ٹکڑے” کے مانند متحد رہیں اور دل و جان اور یکساں سوچ و فکر کے ساتھ قومی تجدید کے دیوہیکل جہاز کو منزل تک پہنچانے کے لیے توانائی بہم پہنچائیں۔

انہوں نے یہ باتیں 17 اکتوبر کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں شرکت کرنے والے گوانگ ژی ژوانگ خود مختار علاقے کے مندوبین کے ساتھ ایک مذاکرے میں کہیں۔ شی جن پنگ، گوانگشی وفد کے رکن، اپریل میں خطے کی پارٹی کانگریس میں متفقہ ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی رپورٹ پارٹی اور ملک کے مقصد کی ترقی کی سمت کی مزید نشاندہی کرتی ہے اور پارٹی کے لیے چینی عوام کو متحد کرنے کے لیے سیاسی اعلان اور عملی پروگرام کے طور پر کام کرتا ہے کہ  عوام چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو برقرار رکھیں اور ترویج دیں۔

گوانگ شی سے تعلق رکھنے والے پانچوں مندوبین نے متفقہ طور پر رپورٹ کی توثیق کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کی قومی تجدید اور دنیا میں ہونے والی زبردست تبدیلیوں، جو ایک صدی کے دوران نہیں دیکھی گئیں، دونوں پر غور کرنے کے لیے یہ رپورٹ اگلے پانچ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے میں پارٹی اور ملک کے لیے نئے طریقوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کرتے ہوئے سائنسی طور پر اہداف، کاموں اور ترقی کے لیے اہم پالیسیاں مرتب کرتی ہے۔

شی جن پنگ نے جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے قومی تجدید کے حصول کے مشن کو مضبوطی سے ذہن میں رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال اور پچھلی دہائی واقعی اہم اور غیر معمولی رہی ہے، جس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور قوم نے مختلف چیلنجوں اور رکاوٹوں پر قابو پانے کے بعد شاندار پیش رفت اور تاریخی نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے وضع کردہ پالیسیوں اور کام کے منصوبوں کی مکمل تصدیق ہوئی ہے اور یہ ثابت ہوا ہے کہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم ایک ایسا راستہ ہے جو چین کی حقیقت کے مطابق ہے، چینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور وقت کے رجحانات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ راستہ نہ صرف درست اور قابل عمل ہے بلکہ استحکام اور اچھے امکانات کا بھی وعدہ کرتا ہے۔

شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ تاریخ پر اپنا اعتماد مضبوط کریں، عظیم تر تاریخی اقدام کا مظاہرہ کریں اور تاریخ اور آنے والے لوگوں کے لیے اپنے فرائض بخوبی انجام دیں۔

انہوں نے پارٹی اراکین سے رپورٹ میں بیان کردہ کلیدی اصولوں کی وفاداری حاصل کرنے کا مطالبہ کیا جیسے کہ لوگوں کو اولین ترجیح دینا، خود اعتمادی اور خود انحصاری کو برقرار رکھنا، بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنا اور نئے اقدامات کرنا، مسئلہ پر مبنی نقطہ نظر اپنانا، مجموعی اندازفکر اپنانا اور عالمی وژن کو برقرار رکھنا۔

16 اکتوبر کو اپنی رپورٹ میں، شی جن پنگ نے جدیدیت کے لیے چینی راستے کا نقشہ بنانے کے لیے ایک خصوصی باب کا استعمال کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی خصوصیات چینی سیاق و سباق کے لیے منفرد ہیں۔

Advertisement

انہوں نے رپورٹ میں کہا کہ چین ترقی کے اس دور میں داخل ہو گیا ہے جس میں اسٹریٹجک مواقع، خطرات اور چیلنجز ساتھ ساتھ ہیں اور غیر یقینی صورتحال اور غیر متوقع عوامل بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے 17 اکتوبر کو مندوبین کو بتایا کہ چینی جدیدیت کی جڑیں چین میں پیوست ہیں اور ملک کے حقائق کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کو ہمیشہ اپنے قومی ترقی کے اہداف کی بنیاد اپنی طاقت پر رکھنی چاہیے اور اپنی ترقی اور پیشرفت کے مستقبل پر مضبوط گرفت حاصل کرنی چاہیے۔

شی جن پنگ نے پارٹی پر سخت حکمرانی کرنے اور بدعنوانی کے خلاف ایک بے مثال جنگ، جس کے تحت 553 اعلیٰ عہدے داروں سے تفتیش کی جارہی ہے، کو شروع کرنے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں دہائیوں پر محیط کوششوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پی سی کو اپنی اصلاح کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پارٹی کبھی بھی اپنی نوعیت، اپنے یقین یا کردار کو تبدیل نہیں کرے گی اور ہمیشہ کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تعمیر میں قیادت کے مضبوط مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

 شی جن پنگ نے کہا کہ صرف اتحاد ہی فتح کا باعث بن سکتا ہے، اور سخت محنت ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے، اس وقت سب سے اہم کام 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے دوران کیے گئے بڑے فیصلوں اور منصوبوں کے ٹھوس نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہے۔

Advertisement

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا – ایک عالمی ماڈل

پوری دنیا کے لوگچینی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کی خوشی اس لیے منا رہے ہیں کہ یہ بیک وقت دنیا پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہوئے پرامن، خوشحال اور انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گی۔

دنیا کو جن غیر متوقع سانحات کا سامنا کرنا پڑا ان کے درمیان، 19ویں قومی کانگریس سے منتخب ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے ان مسائل پر قابو پا کر پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی ہے۔

چین نے جس طرح سی پی سی کی قیادت میں کووِڈ 19 کی وبا کے خلاف جنگ لڑی اس نے واقعی ایسی کسی بھی قدرتی آفت کے خلاف مستقبل کی جدوجہد کے لیے پوری دنیا میں امید کی کرن جگائی ہے۔ اس نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انسانی ضمیر کے سہارے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی انسانی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

وبائی مرض کے بعد کا دور بھی کم مشکل نہیں ہے۔ عالمی معاشی بحران نے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ صحت یاب ہونے کے باوجود بیمار عالمی معیشت ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ لیکن اس بیماری سے نمٹنے میں چین جو کردار ادا کر رہا ہے وہ بلاشبہ قابل تعریف ہے اور معاشرہ اس کے لیے سی پی سی کی جانب سے کیے گئے فعال تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

Advertisement

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تاریخ نظریاتی اختراع کی تاریخ ہے۔ چینی رہنماؤں نے وقت کے تقاضوں کو پورا کرنے اور حاصل کردہ تجربات کو مستحکم کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے نظریات تیار کیے ہیں۔ تمام نظریاتی اختراعات تاریخی نشانیوں کو پیش کرتی اور نئے چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پنگ کی سوچ نظریاتی اختراع کا تسلسل ہے جس نے نہ صرف نئے دور کے لیے سی پی سی کے راستے کو روشن کیا ہے بلکہ پوری دنیا کے ترقی پسند لوگوں کو پرامن، خوشحال اور انصاف کی مضبوط بنیاد کے لیے حوصلہ دیا ہے۔

ہر پانچ سال بعد سی پی سی کی قومی کانگریس ایک باقاعدہ عمل ہے۔ لیکن ہر کانگریس میں جو تاریخی قراردادیں منظور ہوتی ہیں وہ تاریخی اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انقلابی دور سے لے کر اصلاحات کے موجودہ دور تک سی پی سی کی ہر کانگریس میں چینی رہنماؤں نے متعلقہ قومی اور عالمی مسائل پر بھرپور طریقے سے تبادلہ خیال کیا، فوری فیصلے کیے اور ان پر عمل درآمد کیا۔ اس کام کرنے کے انداز نے چینی معاشرے میں کچھ کرنے کی لگن پیدا کی ہے اور چینی عوام کو ابتر حالت سے ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

یقیناً چینی کمیونسٹ پارٹی نے 2021ء تک چین کو ایک معتدل خوشحال ملک بنانے کا پہلا صد سالہ ہدف کامیابی کے ساتھ پورا کر لیا ہے، یہ سی پی سی کے قیام کی صد سالہ تقریب ہے۔ اب چینی عوام کی اگلی منزل دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنا ہے، جس کا مقصد چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانا ہے جو 2049ء تک خوشحال، مضبوط، جمہوری، ثقافتی طور پر ترقی یافتہ، ہم آہنگ اور خوبصورت ہو۔ وہ سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سو واں سال ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی نے کہا ہے کہ صرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے اور چینی خصوصیات کے ساتھ صرف چینی  نظریہ اشتراکیت (سوشلزم) ہی چین کو ترقی دے سکتا ہے۔ اس لیے دوسری صدی کا ہدف چینی عوام اور عالمی برادری کے لیے بھی بہت زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ آنے والا ہدف چین کو پھر سے تہذیب کا مرکز بنا دے گا۔ یہ حقیقی عملی طور پر چینی خصوصیات کے ساتھ اشتراکیت کی راہ ہموار کرے گا۔

جب منزل قریب ہو تو سفر مشکل ہوتا ہے۔ چینی قیادت کے لیے کامیابی کی معراج پر قدم رکھنے کے لیے آنے والے دن آسان نہیں ہوں گے۔ راستے میں ہزاروں رکاوٹیں ہیں۔ مضبوط عزم اور یک جہتی ہی انہیں عروج پر پہنچا سکتی ہے۔ چینی عوام صد فی درست ہیں جب وہ کہتے ہیں کہ سی پی سی کے بغیر چین کی ترقی ممکن نہیں۔ چین آج پسماندہ ملک سے عالمی کھلاڑی ہونے تک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ یہ صرف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

Advertisement

بشکریہ: چائنا ڈیلی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر