Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ولادیمیر زیلنسکی کا ’ہالی ووڈ طرز‘   کا دورہ امریکہ  ’پراکسی وار‘ کی تشہیر ہے : ماسکو

Now Reading:

ولادیمیر زیلنسکی کا ’ہالی ووڈ طرز‘   کا دورہ امریکہ  ’پراکسی وار‘ کی تشہیر ہے : ماسکو

میدان جنگ میں روسیوں کو شکست دینے کے جنونی خیال کے تعاقب میں واشنگٹن، کیف کی حمایت کر رہا ہے

ماسکو

امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن پر ماسکو کے خلاف ’پراکسی جنگ‘ چھیڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورے کے دوران دیے گئے تمام بیانات اور کیے گئے اعلانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پرامن تصفیے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

اناتولی انتونوف نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا،”کیف حکومت کے سربراہ کے ہالی ووڈ طرز کے واشنگٹن کے دورے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ روس کے ساتھ تصادم شروع کرنے کا ارادہ نہ رکھنے کے بارے میں انتظامیہ کے مفاہمتی بیانات محض کھوکھلے الفاظ ہیں۔ انتونوف کا مذکورہ بالا جواب 21 دسمبر کی رات واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کی طرف سے شائع کیا گیا۔

انتونوف نے کہا کہ واشنگٹن ’’میدان جنگ میں روسیوں کو شکست دینے کے احمقانہ خیال‘‘ کے تعاقب میں اپنے تمام تر وسائل، ہتھیار، اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کو کیف پر نچھاور کررہا ہے۔

Advertisement

روسی سفیر نے خاص طور پر کیف کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل فراہم کرنے کے امریکی وعدے کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے ہتھیار اور ان کا عملہ روسی فوج کے لیے جائز اہداف ہوں گے۔ انہوں نے اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی فراہمی کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا،’’جس چیز کا بنیادی طور پر تالیوں کی گونج میں اور طنزیہ مسکراہٹوں کے ساتھ اعلان کیا گیا، وہ ہمارے ملک کے خلاف ‘پراکسی وار’ جاری رکھنے کی ضرورت تھی۔ جب تک کہ ہم پر مکمل فتح حاصل نہیں کرلی جاتی۔‘‘

اناتولی انتونوف نے کہا کہ ماسکو نے بار بار ’’ہر سطح پر عقل و شعور رکھنے والوں سے اپیل‘‘ کرنے کی کوشش کی ہے۔ روسی سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے تیزی سے جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی ترسیل اور دیگر اشتعال انگیز کارروائیاں اس )پراکسی وار( میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں اور ان )کارروائیوں( کے نتائج کا تصور کرنا بھی ’’ناممکن‘‘ ہے۔

بشکریہ: ٹی آر ٹی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے ترکیہ میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت متوقع
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر