
وسطی استنبول اور شہر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی ایک نئی میٹرو لائن کو عوام کے لیے 22 جنوری کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا، جس میں چین کی تیار کردہ خودکار ڈرائیور کے بغیر ٹرینیں شامل ہیں جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا، ’’یہ 8 لاکھ یومیہ گنجائش والی میٹرو لائن کاگیتھانے اسٹیشن سے استنبول ایئرپورٹ تک سفر کو 24 منٹ میں ممکن بنائے گی۔”
مکمل طور پر خودکار، بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں چینی کمپنی سی آر آر سی چوچوہ لوکوموٹیو کمپنی لیمیٹڈ نے بنائی تھیں، جس نے جنوری 2020ء میں ترکی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کے ساتھ خریداری اور کمیشن کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
سی آر آر سی زیلک کے مطابق، وسطی استنبول میں کاگیتھانے اسٹیشن اور شہر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان 34 کلومیٹر کی میٹرو لائن ترکیہ کی تیز ترین ٹرینوں کی حامل ہے اور اس لائن پر چلنے والی گاڑیاں بیرون ملک مارکیٹ کے لیے چین کا پہلا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ خودکار ڈرائیور لیس میٹرو پروجیکٹ ہے۔
ترکیہ میں سی آر آر سی زیلک کے ذیلی ادارے کے انتظامی ماہر، ہالوک اوگز نے شنوا کو بتایا کہ انہوں نے 40 گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’دیگر 136 پر کام جاری ہے۔ انہیں انقرہ میں ہماری فیکٹری میں تیار کیا جائے گا۔‘‘
سی آر آر سی ترکیہ میں انتظامی امور کے سربراہ، فاروق بوستانسی نے کہا کہ ’’نئے اضافے (لائن میں)، جو کہ مینوفیکچرنگ جاری رہنے کے ساتھ کیے جائیں گے، ٹرینوں کی تعدد کو بڑھائیں گے اور استنبول کے رہائشیوں کے لیے ایک تیز، زیادہ آسان ٹرانسپورٹ نیٹ ورک فراہم کریں گے۔‘‘
گاڑیاں 4 کاروں کی شکل میں چلتی ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ گیارہ سو مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔ ٹرینوں کے بیرونی حصے کو ترکی کے ثقافتی عناصر جیسے ٹیولپ کے نقشوں سے سجایا گیا ہے۔
پچھلی دہائی کے دوران، سی آر آر سی زیلک نے ترکیہ کو 400 سے زیادہ میٹرو گاڑیاں فراہم کی ہیں، جو اب اس کے تین بڑے شہروں، یعنی استنبول، انقرہ اور ازمیر میں کام کر رہی ہیں۔
بشکریہ: گلوبل ٹائمز
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News