Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون پر پابندیاں عائد کردیں

Now Reading:

چین نے لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے پرامریکی فوجی کنٹریکٹرلاک ہیڈ مارٹن اورریتھیون پر تجارتی اورسرمایہ کاری کی پابندیاں عائد کردی ہیں، چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔

چین کی وزارت تجارت نے جمعرات 16 فروری کواعلان کیا کہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو چین میں سامان درآمد کرنے یا ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزارت تجارت نے کہا کہ فرموں کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر’’ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکہ تائیوان کو فوجی سازوسامان کا سب سے بڑا سپلائرہے۔

 ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن کا حصہ ریتھیون میزائل اینڈ ڈیفنس کو جزیرے پرامریکی ہتھیاروں کی فروخت کے 1اعشاریہ1 ارب ڈالر کے پیکیج کے حصے کے طور پرستمبرمیں تائیوان کے فوجی ریڈار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 412 ملین ڈالر کا معاہدہ دیا گیا تھا ۔ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن نے تائیوان کی فوج کو ریڈار، ہیلی کاپٹر اورہوائی ٹریفک کنٹرول کے آلات فراہم کیے ہیں۔

چین میں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن نے شہری ہوائی اڈوں کے لیے ہوائی ٹریفک کنٹرول کے آلات اور تجارتی استعمال کے لیے ہیلی کاپٹر فروخت کیے ہیں۔

امریکی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ہوا ہے جب امریکہ نے مبینہ طورپرچینی جاسوس غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے پرجوابی کارروائی میں چھ چینی اداروں کو بلیک لسٹ کیا تھا۔

بشکریہ: الجزیرہ

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر