Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برائی کے مضمرات

Now Reading:

برائی کے مضمرات

چارلی ہیبڈو نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کا مذاق اڑایا

قہرمان مرعش ، ترکی

کچھ چیزیں ایسی ہیں جو صریحا غلط اور مضحکہ خیز ہیں کہ کہ انہیں قابل قبول یا حتیٰ کہ مضحکہ خیز سجھنے کے لیے بے روح، نفرت انگیز نسل کا انسان ہونے کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ، میں یہاں بدمزہ فرانسیسی مزاحیہ میگزین چارلی ہیبڈو کے حال ہی میں شائع ہونے والے کارٹون کا حوالہ دے رہا ہوں، جس میں ان ہزاروں ترک اور شامی متاثرین کا مذاق اڑایا گیا، جو اس خطے میں آنے والے مہلک زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک یا بے گھر اور بے سہارا ہو گئے ہیں۔ اس زلزلے کا مرکز ترکی کا جنوبی صوبہ صوبہ قہرمان مرعش تھا۔

Advertisement

فطری اور کافی حد تک مناسب طور پر اس اقدام کو بڑے پیمانے پر تنقید اورغم و غصے کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ یہ واضح طور پر سب کو بے حس، نامناسب، اور نسل پرستانہ اور مسلم مخالف رجحانات سے متاثر لگا، جو فرانسیسی معاشرے میں گہری جڑی پکڑ چکے ہیں۔

فرانس کی مسلم نفرت کی تاریخ

سب سے پہلے فرانسیسی استعمار کے نتائج اور فرانس میں مسلمانوں، یہاں تک کہ فرانسیسی شہریوں کے ساتھ نسل پرستانہ رویوں کی طویل تاریخ کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔ فرانسیسی شہنشاہیت نے ایک زمانے میں شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر حکومت کی، اور اس کی نسل پرستانہ استعمار کی میراث نے ایسے گہرے زخم چھوڑے ہیں، جو ابھی بھی تازہ ہیں۔ اس میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور تعصب شامل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو آج بھی فرانس میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ امتیازی سلوک، جسے فرانسیسی حکومت کے سربراہ صدر ایمانوئل میکرون نے فروغ دیا ہے۔

شام پر براہ راست فرانسیسیوں کی حکومت تھی، جس نے 1920ء-1946ء کے درمیان ایک چوتھائی صدی سے زیادہ  عرصے شامی عوام پر ظلم ڈھاتے ہوئے اور ان کی خودمختاری اور حق خود ارادیت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ نوآبادیاتی اور نسل پرستی کی یہ تاریخ آج کے جدید فرانسیسی معاشرے میں سرایت کرچکی ہے، مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھا جارہا ہے،اور چارلی ہیبڈو کے لیے کام کرنے والے میگزین کے ایڈیٹروں کو لگتا ہے کہ اس طرح کا گھٹیا کرتب مناسب ہے۔ اس نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کو بھی خاص طور پر اس قسم کے بے حس اور تکلیف دہ ’’طنز‘‘کا شکار بنا دیا، اس نے معصوموں کے بہتے ہوئے زخموں سے سستا مزاح پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مزید برآں، میگزین کے اقدامات واضح طور پر مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا مظہر ہیں۔ فرانس اور متعدد دیگر مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے، جو اسلام اور مسلمانوں سے مکمل طور پر غیر معقول خوف اور نفرت کی تصویر کشی کرتا ہے۔ اس خوف اور نفرت کو اکثر منفی دقیانوسی تصورات اور غلط معلومات کی وجہ سے ہوا ملتی ہے، اور یہ نہ صرف فرانس میں بلکہ اس سے بھی آگے مسلمانوں کو درپیش پسماندگی اور امتیازی سلوک کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کا مذاق اڑاتے ہوئے چارلی ہیبڈو نہ صرف ان منفی دقیانوسی تصورات کو دوام دیا ہے، بلکہ یہ فرانس اور اس سے آگے پہلے سے پھیلی ہوئی مسلم مخالف نفرت میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ مثال کے طور پر کارٹون کے کیپشن میں حوالہ دیا گیا کہ کارٹونسٹ بڑی تعداد میں مسلمانوں تباہی پر خاص طور پر خوشی کا اظہار کررہا ہے، اور یہ کہہ رہا ہے کہ کس طرح انہیں ’’ٹینک بھیجنے کی ضرورت پیش نہیں آئی‘‘۔ باالفاظ دیگر، وہ مسلمانوں کو ایسی تباہی دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا ہے، جو تباہ کن جنگ سے ہوتی۔

Advertisement

فرانس کے لیے افسوس مگر مسلمانوں پر ہنسنا

کسی سانحے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑانا کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو۔ مثال کے طور پر، جب 2015ء میں خود چارلی ہیبڈو پر حملہ ہوا، تو ترکوں نے نہ تو ریاستی سطح پر اور نہ ہی سماجی سطح پر چارلی ہیبڈو کا مذاق نہیں اڑایا۔ اس کے برعکس، اس نے دہشت گردی کے خلاف فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے اعلیٰ سفارت کار کو پیرس روانہ کیا۔

زلزلے کے متاثرین کو بڑا نقصان اور صدمہ پہنچا ہے اور وہ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنے کے مستحق ہیں۔ ان کے مصائب کا مذاق اڑانا نہ صرف مذموم ہے، بلکہ یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ نہ ان کی زندگیوں اور نہ ہی ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے تجربات کی قدر یا احترام کی ضرورت ہے ۔ اس قسم کا پیغام فرانسیسی اور وسیع تر مغربی معاشرے کے تناظر میں خاص طور پر نقصان دہ ہے جو پہلے ہی نسلی اور مذہبی خطوط پر گہری تقسیم  کا شکارہے۔

طنز ایک طاقتور ہتھیار ہے، اور یہ ان لوگوں، ساتھ ہی عوامی تصورات پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے جو اس کا ہدف ہوتے ہیں ۔ طنز کو اکثر طاقت کو چیلنج کرنے اور ناانصافی اور منافقت کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، جب طنز کا استعمال ان لوگوں کا مذاق اڑانے کے لیے کیا جاتا ہے جو پہلے ہی پسماندہ اور کمزور ہیں، تو یہ صرف ان کو مزید نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ بات خاص طور پر اس وقت درست ہے جب جن لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ایک سانحے کا شکار ہوتے ہیں، جیسا کہ وہ پہلے سے ہی انتہائی خطرے اور پریشانی کی حالت میں ہوتے ہیں، اورکمزور کو مارنا کبھی بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا، اس پر افسوس کا اظہار نہ کرنا غیر اخلاقی ہے۔

 ایک بار پھر یہ قابل نفرت اشاعت ہے، یہ چارلی ہیبڈو کے لیے شاید کوئی نئی بات نہیں ہے، جس نے یہاں تک کہ 2016ء میں اطالوی زلزلے کے متاثرین کے بارے میں مختلف قسم کے پاستا کے لطیفے بنانا مناسب اور مضحکہ خیز سمجھا۔ کون بھول سکتا ہے کہ 2016ء میں بھی میگزین نے کیسے دکھایا کہ ان میں انسانیت اور شائستگی نامی کوئی چیز نہیں ہے، جب انہوں نے شام کے ایک پناہ گزین دو سالہ ایلان کردی کی لاش کا مذاق اڑایا تھا ،جو اس وقت سمندر میں ڈوب گیا تھا جب اس کا خاندان جنگ اور خونریزی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب، چارلی ہیبڈو چاہتا تھا کہ جب فرانس حملوں کا نشانہ بنا تو پوری دنیا اس کے ساتھ روئے ، لیکن اسے اس وقت اخلاقی پستیوں میں گرتے ہوئے مسلمانوں پر آنے والی تباہی کا مذاق اڑانا مناسب لگتا ہے۔ جب کوئی اخلاقی طور پر اتنا دیوالیہ ہو جائے تو میں یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ چارلی ہیبڈو جیسے میگزین ایک سستے چیتھڑے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں جو مسلمانوں کے خون میں رنگے انتہائی دائیں بازو کے فاشسٹوں کے ہنسنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

Advertisement

جب کہ قہرمان مرعش واقعی  بہادری کی علامت ہے – ایک خوبی جو اس وقت پوری طرح سے دکھائی دے رہی ہے اور جو کہ پورے ڈیزاسٹر زون میں نقل کی گئی ہے – تاریخ میں چارلی ہیبڈو کو ہمیشہ کے لیے ایک ولن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اور تمام تر دکھ کے باوجود ہم سب محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ایک مساوات ہے جس کے ساتھ میں ہم رہ رہے ہیں۔

سبشکریہ: ٹی آرٹی ورلڈ

مصنف مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک اور سیکیورٹی امور میں مہارت کے ساتھ ایک ایوارڈ یافتہ تعلیمی اور مصنف ہے

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر