Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین صاف توانائی سرمایہ کاری میں سرفہرست

Now Reading:

چین صاف توانائی سرمایہ کاری میں سرفہرست

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چین نے 2022ء میں صاف توانائی کی سرمایہ کاری کے معاملے میں دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 546 ارب ڈالر خرچ کیے، جو کہ عالمی مجموعی کا تقریباً نصف ہے۔

Advertisement

ریسرچ فرم بلومبرگ این ای ایف کے مطالعے کے مطابق، اگر یورپی یونین کو واحد بلاک کے طور پر سمجھا جاتا تو 180 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوتا، جب کہ امریکہ 141 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق، توانائی کے بحران اور پالیسی کی تبدیلیوں نے صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کم کاربن توانائی کی منتقلی میں عالمی سرمایہ کاری میں 1 اعشاریہ 1 ٹریلین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ یہ 2021ء کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین نے صاف توانائی کے کارخانوں میں سرمایہ کاری میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا، جسے کلین انرجی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ سہولیات میں سرمایہ کاری بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سرمایہ کاری 2021ء میں 52 اعشاریہ 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2022ء میں 78 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہو گئی۔

45 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے ساتھ، بیٹری اور متعلقہ اجزاء کی تیاری کی سہولیات اس سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ ہیں، جب کہ سولر فیکٹری کی سرمایہ کاری کل 23 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔

دوسرے ممالک کی جانب سے عالمی کلین انرجی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کی کوششوں کے باوجود، پچھلے سال مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری میں 91 فصد حصہ چین کا تھا۔

Advertisement

بی این ای ایف میں تجارت اور سپلائی چینز کی تحقیق کے سربراہ اینٹون ویگنور جونز نے 26 جنوری کو ریسرچ کمپنی کی طرف سے ایک خبر میں کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے مینوفیکچرنگ کی صلاحیت خالص صفر کاربن کے اخراج کے حصول میں اہم رکاوٹ ہو گی۔

انہوں نے کہا، ’’تاہم، سپلائی چین کے تنوع کے نقطہ نظر سے منظرنامہ زیادہ نہیں بدلا ہے۔ چین اب تک اپنی صاف توانائی کی سپلائی چین کی تعمیر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا دوسرے علاقے نمایاں مارکیٹ شیئر حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

بشکریہ: چائنہ ڈیلی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر