Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش سے متاثرہ ٹھٹھہ، سجاول میں پیٹ کے امراض اور ملیریا کا خطرہ

Now Reading:

بارش سے متاثرہ ٹھٹھہ، سجاول میں پیٹ کے امراض اور ملیریا کا خطرہ

سیلاب کے بعد ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع پر سخت اثرات مرتب ہورہے ہیں، اب تک پندرہ افراد آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں گیسٹرو اور دماغی ملیریا کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جب کہ متعدد دیہات میں پانی سے پھیلنے والی بیماری سے سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

 گاؤں بکیرو کے رہائشی کسان جمن بکیرو کے خاندان کے 8 افراد پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر چند ہی دنوں میں موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔ ان تمام متاثرین کو تعلقہ ہسپتال جھرک لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں دماغی ملیریا کی تشخیص کی تھی۔

گاؤں ارباب ملوک جھرکو میں رپورٹ ہونے والے ایک اور کیس میں تین خواتین چاگی، سکینہ، کریمہ، نوجوان اُریس جھرکو، جان محمد اور دو دیگر افراد گیسٹرو کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

 دیہاتیوں نے نمائندہ بول کو بتایا کہ علاقے کے مختلف دیہات میں کئی لوگ گیسٹرو اور ملیریا سمیت پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر اور بروقت علاج کے منتظر ہیں۔

 صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے ڈی ایچ او ٹھٹھہ محمد حنیف میمن کی سربراہی میں دو میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دیں۔ ٹیم میں سینئر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور ایمبولینس شامل ہیں۔

Advertisement

 دریں اثنا، محکمہ صحت سندھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مکلی کے سول سرجن ڈاکٹر محمد حسن گندھرو کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے، مکلی، ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فرائض سے غفلت برتنے پر سندھ سول سرونٹس (کارکردگی اور نظم و ضبط) کے قوانین ماہر امراض جلد، ماہر امراض دماغی اور اعصابی اور ماہر امراض ہڈی و جوڑ کو کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ میں شروع ہونے والی طوفانی بارشوں اور غیر معمولی سیلاب سے یونین کونسلوں جھرک، ٹنڈو حافظ شاہ، اونگر، صوف شورو اور دیگر دیہات کے سیکڑوں بے گھر خاندان کھڑے پانی میں شدید مشکلات اور بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاول احمد علی پلیجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضلع کے متعلقہ اہلکاروں کو ملیریا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکام نے نے ضلع سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابتدائی مرحلے میں گیسٹرو کی تشخیص کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر بچا جا سکے۔ پلیجو نے دعویٰ کیا کہ “چونکہ ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، لہذا سجاول میں صورتحال قابو میں ہے۔”

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر