Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مر کے بھی چین نا پایا تو….

Now Reading:

مر کے بھی چین نا پایا تو….

قبروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے موت کو بھی تعیشات میں شامل کردیا

3 کروڑ زندہ افراد کے شہر میں مردہ کو دفن کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ آبادی کے دباؤ کی وجہ سے زندہ اور مردہ دونوں کے لیے زمین کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہر میں ایک قبر کا سرکاری ریٹ اب 14ہزار3سو روپے ہے۔ مزید یہ کہ قبر کھودنے والا گورکن قبرستان، علاقے اورقبر کھودنے کی محنت کے لحاظ سے 25ہزار روپے یا اس سے زیادہ وصول کرتا ہے۔

سخی حسن میں ایک گورکن علی نے بتایا کہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کے ساتھ اپنے مُردوں کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ قبرستان میں گنجائش اب تقریباً ختم ہوچکی ہے، اس لیے مطلوبہ جگہ پرقبر کھودنا مشکل ہے،اس لیے ہم ان کے لیے جگہ بنانے کے لیے اضافی قیمت وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارجز سماجی مقام و مرتبے کے مطابق مختلف ہوتے ہیں اورتھوڑے بحث و مباحثے کے بعد زیادہ تر سودے 35ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان طے ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب سے متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔ تاہم ان کے دفتر کے ترجمان علی حسن ساجد شہر میں قبرستانوں کی کمی سے بخوبی واقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لیے مزید زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

علی حسن ساجد کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں مضافاتی علاقے سعید آباد میں 55 ایکڑ اور سرجانی ٹاؤن میں مزید 16 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 203 قبرستان ہیں، جن کی نگرانی کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور کمیونٹیز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کے ایم سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد قبرستان ہیں،جن میں سے 38 کے ایم سی کے زیرانتظام ہیں۔ تقریباً 100 دیگر قبرستان مختلف برادریوں  کے زیرانتظام ہیں اور باقی مختلف اقلیتوں کے قبرستان ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈیٹا اصل اعداد و شمار ظاہر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کے ایم سی کے زیرانتظام 42 قبرستان ہیں جب کہ 100 سے زائد ایسے قبرستان ہیں جن کی نگرانی مختلف برادریاں کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر بوہرہ برادری کے پاس سخی حسن اور میوا شاہ قبرستانوں کے حصے تھے۔ حال ہی میں بوہرہ برادری کو سپر ہائی وے پر قبرستانوں کے لیے رعایتی نرخ پر زمین فراہم کی گئی۔

مختلف قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے اضافی معاوضے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قبرستان میں کے ایم سی کا کوئی عملہ تعینات نہیں ہے۔ ایک قبرستان کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے 150 سے 250 افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ اتنے بڑے عملے میں تنخواہیں تقسیم کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں اس لیے ہم نے قبرستانوں میں کوئی ملازم تعینات نہیں کیا۔ قبرستانوں کو گورکن اپنے طور پر چلا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کے ایم سی اوور چارجنگ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتی کیونکہ ان کا خود مختار گورکنوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی نے قبرستانوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا صفائی عملہ صرف شب برأت، عید الفطر اور عیدالاضحیٰ جیسے بڑے مواقع پر قبرستانوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔ باقی پورا سال گورکن اپنے طور پر قبرستان صاف کرتے ہیں۔

کے ایم سی کے ایک اور سینئر اہلکار نے کہا کہ لوگوں کے مطالبات کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں۔ مثال کے طور پر وہ اپنی والدہ کو اپنے والد کی قبر کے پاس دفن کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اضافی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ہمارے پاس نادرن بائی پاس کے ساتھ قبرستان میں کافی گنجائش ہے لیکن لوگ وہاں جانا نہیں چاہتے۔

ایک اہلکار نے کہا کہ لوگ اپنے مردے کو قریبی قبرستان میں دفن کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اضافی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ یہ رجحان کم آمدنی والے لوگوں کو متاثر کرتا ہے جو کے ایم سی کی فیس بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

کے ایم سی کے ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فیس لازمی ہے۔ تاہم، ایک سیلف ہیلپ سسٹم موجود ہے، جس کے تحت کسی کو بھی مدد کی ضرورت ہے، وہ گورکن کے پاس دستیاب فون نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔ یہ نمبر تمام قبرستانوں میں آویزاں ہیں اور جو بھی سرکاری فیس ادا نہیں کر سکتا،وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیس ادا کرنے کی استطاعت نہ ہو ،تو کسی کو قبر کی جگہ فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا جاتا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کر دیے
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر