Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرحد پار فروخت ہونے والی عورت کی کہانی

Now Reading:

سرحد پار فروخت ہونے والی عورت کی کہانی

حمیدہ بانو دہائیوں بعد اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کی منتظر

سماجی کارکن ولی اللہ معروف نے بھارتی خاتون حمیدہ بانو کی ممبئی میں اپنے خاندان کا پتہ لگانے میں مدد کرکے سرحد پار دل جیت لیے ہیں۔

بانو کو تقریباً 20 سال قبل غیرقانونی طریقے سے پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد لایا گیا تھا۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حمیدہ بانو کی چھوٹی بیٹی پروین نے اپنے خاندان کی جانب سے ولی اللہ اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ ہمیں انہیں آخری بار دیکھے بیس سال ہو چکے ہیں۔ ہم سب اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ولی اللہ کو ہمارے لیے مسیحا بنا کر بھیجا۔

پروین نے مضمون نگار کو بتایا کہ 2002ء میں حمیدہ بانو نے دبئی میں باورچی کی ملازمت کی تلاش کے لیے ایک ریکروٹنگ ایجنسی سے رابطہ کیا کیونکہ اس شعبے میں انہیں قطر میں نو سال تک کام کرنے کا خاصا تجربہ تھا۔ تاہم، اس بار وہ اتنی خوش قسمت ثابت نہیں ہوئیں کیونکہ بھرتی کرنے والوں نے انہیں دھوکہ دیا اور انہیں پاکستان کے شہر حیدرآباد اسمگل کر دیا۔

Advertisement

اپنے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے بانو نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے لیے بچت کرنا چاہتی تھی کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر بھی نہیں تھا اور دبئی کمانے اور بہتر مستقبل کے لیے بچت کرنے کی صحیح جگہ لگ رہی تھی، لیکن ایجنٹ نے مجھے 20ہزار بھارتی روپے تنخواہ کا جھانسہ دے کرپاکستان اسمگل کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر دیا گیا تھا،جس جگہ مجھے رکھاگیا تھا،اس کا علم نہیں۔ تین ماہ تک قید میں رہنے کے بعد ایک دن میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور کراچی کے علاقے منگھوپیر پہنچ گئی، جہاں میں اس وقت سے رہائش پذیرہوں۔ بانو نے یہاں ایک جھونپڑی کرائے پر لے لی اور اپنے گزربسر کے لیے بچوں کی ٹافیاں فروخت کرنا شروع کردیں، لیکن، ان کی مشقت میں مزید اضافہ ہوگیا اور ان کے پاس روزانہ کے کھانے کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے بھی پیسے ختم ہونے لگے۔ آخر کار، انہوں نے منگھوپیر کے علاقے میں ایک مزار پر پناہ لی، اور ایک شخص سے شادی کر لی، جو بانو کے مطابق ان کا اچھی طرح خیال رکھتا تھا۔ اور اب اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ وہاں مقیم ہیں۔

پاکستان میں اپنی والدہ کے مشکل وقت سے گزرنے کے بارے میں جان کر پروین نے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے قطر میں اپنی والدہ کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک ’بہادر خاتون‘ قرار دیا۔پروین نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ریکروٹمنٹ ایجنسی نے بھارت میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے۔ تاہم، مقامی پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی سے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے بھارتی خاندان اب اپنی والدہ کو گلے لگانے کا شدت سے انتظار کر رہا ہے اور انہوں نے اپنی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ولی اللہ معروف، جو ایک مسجد کے امام بھی ہیں، گمشدہ خواتین کے اہل خانہ کی تلاش میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2018ء میں انفرادی طور پر اپنا کام شروع کیا اور آج تک 46 گمشدہ خواتین کو ان کے خاندانوں سے ملانے میں مدد کرچکے ہیں۔

اپنے کام کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ولی اللہ معروف نے کہا کہ وہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے یہ خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں میرے پڑوس میں رہنے والی زاہدہ خاتون نامی خاتون نے میری والدہ سے کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنے خاندان کی تلاش میں ان کی مدد کریں۔ اپنی والدہ کے کہنے پر میں نے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی۔ چین میں زیر تعلیم میرے دوست نے اپنے بنگلہ دیشی دوست کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور کسی طرح ان کے گھر والوں تک پہنچ گئی۔ یہ دونوں ممالک میں وائرل ہوئی اور میڈیا نے اسے اُجاگر بھی کیا۔ اس کے بعد سے ملک بھر کی خواتین مدد کے لیے مجھ سے رابطہ کرتی ہیں، اور اس طرح یہ سب معاملات شروع ہوئے۔

Advertisement

حمیدہ بانو میری پڑوسی ہیں اور میرے پاس مدد کے لیے آتی رہتی تھیں۔ بھارت سے یہ پہلا کیس تھا جسے میں نے لیا تھا۔ یہ قدرے چیلنجنگ تھا کیونکہ بنگلہ دیش میں میرے دوست ہیں لیکن بھارت میں کوئی نہیں ہے۔ تاہم، میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور ایک بھارتی ناظر نے اسے وہاں موجود ایک صحافی کو ٹیگ کیا، جس نے حمیدہ بانو کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں مدد کی۔

بھارتی ہائی کمیشن پہلے ہی اس سلسلے میں ولی اللہ معروف سے رابطہ کر چکا ہے اور پاکستانی حکام بھی فعال طور پر اس عمل کی  نگرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر