
ریلوے کو ای پولیسنگ کی ضرورت ہے
آئی جی ریلوے پولیس سے گفتگو
لاہور
ڈاکٹر راؤ سردار علی خان بطور آئی جی ریلوے پولیس خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت سے اختلافات کے باعث اُن کا پنجاب پولیس سے ریلوے میں تبادلہ ہوا۔ ایک پولیس افسر کے طور پر ان کے کردار پر بول نیوز نے بات چیت کی۔ جب اُنہیں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 2021ء میں آئی جی پنجاب لگایا گیا تو وہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے انٹرویو کے اقتباسات درج ذیل ہیں۔
س
ریلوے پولیس کے بنیادی مسائل کیا ہیں؟
جواب: میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ آلات اور ٹیکنالوجی کی کمی مثلا ’’ سی سی ٹی وی کیمرے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ میں ای پولیسنگ متعارف کرانے اور ریلوے پولیس کے لیے پیکج کو بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔‘‘
س
آپ نے سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد پولیس افسر بننے کا انتخاب کیوں کیا؟
جواب: پولیس کا محکمہ ہمیشہ سے دیگر پیشوں پر میری ترجیحات میں رہاہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ معاشرے کے محروم طبقے کی بہتر طریقے سے مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ماہر ڈاکٹر ہونے کے ناطے بہت پیسہ کمایا ہوتا لیکن میں ایک پولیس افسر کے طور پر خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتا ہوں۔
س
آپ کے اس خیال کے پیچھے کیا محرکات تھے؟
جواب: میری پرورش اور کردار سازی میں والدہ کا بہت بڑا کردار تھا۔ میں نے اپنے والد کو بہت چھوٹی عمر میں کھو دیا۔ انہوں نے مجھے ہمیشہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگنے کی تربیت دی۔ پولیس کی نوکری کے علاوہ مجھے اپنے آبائی شہر میں ایک زمین وراثت میں ملی جو میرے اور میرے خاندان کے لیے کافی ہے۔
س
آپ عام طور پر کس قسم کے کیسز رجسٹر کرتے ہیں؟
جواب: ریلوے پولیس نے 2022ء میں تقریباً 2 ہزار 900 مقدمات درج کیے۔ ان میں سے زیادہ تر ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے الزام میں درج کیے گئے۔ ریلوے کے سامان کی چوری اور اس طرح کے دیگر جرائم بھی رواں سال کے بڑے جرائم میں شامل تھے۔ پاکستان ریلویز کے ملک بھر میں 49 تھانے اور 98 پکٹس ہیں۔ ریلوے پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہزار ہونی چاہیے تھی لیکن اس وقت ہمارے پاس 3 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News