Advertisement
Advertisement
Advertisement

نندی پور ریفرنس: بابر اعوان بری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست بریت مسترد

Now Reading:

نندی پور ریفرنس: بابر اعوان بری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست بریت مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر دائر نندی پور ریفرنس سے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان اور جسٹس (ر) ریاض کیانی کو بری کردیا جبکہ راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو کیس سے بری کردیا جبکہ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

احتساب عدالت میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس پر عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ باقی ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ نندی پور ریفرنس، قانونی طور نندی پور توانائی منصوبے پر نظرثانی میں غیر معمولی تاخیر کے بارے میں ہے جس سے اس کی لاگت میں کئی ارب روپے اضافہ ہوا تھا۔

ریفرنس میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزارت قانون و انصاف اور پانی و بجلی کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو گزشتہ برس اس ریفرنس میں نامزد کیا تھا جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

بعدازاں بابر اعوان نے ریفرنس سے بریت کے لیے درخواست دائر کردی تھی جس پر 11 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے 25 فروی کو سنانے کا اعلان ہوا اور پھر 8 مارچ تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم مارچ میں جب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اس پر فیصلہ سنانے والے تھے تو انہوں نے اپنی بریت کی درخواست واپس لے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر