
ایف بی آر نےایمنسٹی اسکیم کےحوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت شہریوں کیلئے رقوم بینکوں میں رکھنے کی شرط ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایمنسٹی اسکیم میں رعایت دینے کا اعلان کردیا ، ممبر ٹیکس پالیسی ایف بی آر نے اسکیم کےلیے رقوم بینکوں میں رکھنے کی شرط کوختم کردیا۔
ممبر پالیسی ان لینڈ ریوینیو حامدعتیق سرور نے کہا جن لوگوں نے کیش پراپرٹی یا بزنس میں لگایا وہ لکھ کر دے سکتے ہیں ، شہری کیش کی تفصیلات بتا سکتے ہیں۔اگر سہولت ملنےکے باوجود بھی لوگ فائدہ نہیں اٹھاتے تو مدت بڑھانےکافائدہ نہیں، قانون میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی گنجائش نہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 30 جون 2019 تک خریدی گئی جائیدادوں کو اسکیم میں ظاہر کرنے کی اجازت ہے اور جو بینک میں کیش جمع نہیں کراسکے، انہیں 2فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔
اس کے علاوہ جون 2018 کے بعد کی جائیدادیں بھی اب اسکیم میں ظاہر کی جاسکیں گی جبکہ جائیداد پر 2 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا ۔
ایف بی آر کے مطابق جیولرز کو تجارتی اسٹاک میں موجود سونا بھی اسکیم میں ظاہرکرنے کی اجازت ہے، اسٹاک میں موجود سونا ظاہر کرنے پر 4فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News