
پاکستان نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے امداد سے متعلق کانفرنس 2019میں فلسطینیوں کی امداد کے عزم کااعادہ کیا۔
ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے سربراہ کی اپیل کی حمایت کرتاہے اوروہ فلسطین کی امداد اورتعمیرات کے ادارے کی رضاکارانہ امداد کرے گا۔
ملیحہ لودھی نے امیدظاہرکی کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کوواپسی سے فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدروشن ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News