وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم جولائی سے ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر اثر پڑا ہے جس کے باعث یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے لیکن اکانومی کلاس کے لیے 100 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا جبکہ دیگر کلاسز کے لیے 6 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا تاہم 50 کلو میٹر تک سفر کرنے والوں کے لیےکرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ریلوے ٹکٹس پہلے ہی خریدی جاچکی ہیں ان پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News