
وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح اگلے ہفتےاسلام آباد ائیرپورٹ پر کریں گے۔ حج کی پروازیں بھی اگلے ہفتےسے اڑان بھریں گی۔
تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح چار جولائی کو کیا جائے گا جس کے تحت عازمین حج کو امیگریشن کی سہولت اندرون ملک ہی اسلام آباد ائیرپورٹ پر فراہم کی جائے گی۔
حکومتی پراجیکٹ کا مقصد عازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں۔
دوسری جانب عازمین حج کو الوداع کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں سکھر سے وفاقی وزیر میاں محمد سومرو ، رحیم یار خان سے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ملتان سے وفاقی وزیر شاہ محمود عازمین حج کو الودع کر یں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News