Advertisement
Advertisement
Advertisement

سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ

Now Reading:

سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے ملزم کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل خارج کردی ۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کےدوران  ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہناتھا کہ سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں،سچ کے بغیر انصاف نہیں ہوسکتا،گواہ اللہ کی خاطر بنا جاتا ہے ، اللہ کاحکم ہے اپنے والدین ،بھائی ،عزیز کے خلاف سچی گواہی دو۔

کمرہ عدالت میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے ملزم احمد کی بریت کیخلاف مقتول طارق مسعود کے بھائی کی نظرثانی  اپیل پر سماعت کی ۔جس کے دوران چیف جسٹس نے مقتول کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ عدالت نے آپ کی اپیل کیوں خارج کی ،کیا آپ نے عدالتی فیصلہ پڑھا؟

چیف جسٹس کے استفسار پر مقتول کے بھائی نے کہا کہ میرے بھائی کو احمد نے قتل کیاجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ احمد نے قتل کیا ہوگا،سوال یہ کہ وہ بری کیسے ہوا؟

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مقتول کے بھائی سے کہا کہ آپ نے قتل کی جھوٹی گواہی دی،جس ڈیرہ پر قتل ہوا وہاں آپ موجود ہی نہیں تھے،کیوں نہ جھوٹی گواہی پر آپ کیخلاف کارروائی کرکے عمر قید سنا دیں۔

Advertisement

سماعت کے دوران چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ غلط شہادت پر ملزم بری ہوجاتے ہیں  اور جھوٹی شہادت پر ملزمان کے بری ہونے کاالزام عدلیہ کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مزید کہناتھا کہ  جھوٹی گواہی دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوچکی ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ عدلیہ میں سچ کو واپس لائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹی گواہی جیسے سنگین جرم  کے سلسلے میں  5جھوٹے گواہوں کو کارروائی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر