
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہاکہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن سے قبل وزیراعلیٰ سندھ الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی کا کہناتھا کہ آج مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے گھوٹکی میں سیف اللہ دھاریجو سے ملاقات کی۔ سیف اللہ دھاریجو نے پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر انتخاب میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، اس لئے ان سے ملاقات انتخابی بے ضابطگی کے زمرے میں آتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف انتخابی بے ضابطگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
فردوس نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گھوٹکی کے ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ مراد علی شاہ اور انکی حکومت ہمیشہ دوہرا معیار رکھتی ہے،انہیں وزیر اعظم کا تعزیت کرنا برا لگتا ہے لیکن خود الیکشن پر اثرانداز ہونے میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔
فردوس نقوی کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخابات سے پہلے دورہ گھوٹکی الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔لہذاٰاس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر بھی درخواست جمع کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News