Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اسمبلی: بجٹ کثرت رائے سے منظور،آن لائن ٹیکسی سروسز پر 5فیصد سیلزٹیکس نافذ

Now Reading:

سندھ اسمبلی: بجٹ کثرت رائے سے منظور،آن لائن ٹیکسی سروسز پر 5فیصد سیلزٹیکس نافذ
Sindh Assembly

سندھ اسمبلی میں فنانس بل 2019 اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں 12 کھرب17ارب سےزائد کابجٹ    منظور کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔  ایم کیو ایم کی جانب سے اجلاس کے دوران ٹیکس میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ایوان میں منظور ہونے والے فنانس بل میں آن لائن ٹیکسی سروس پر 5فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیاگیا۔ اس کے علاوہ ٹریننگ سینٹرز پر 5فیصد سیلز ٹیکس اور کولڈ اسٹوریجز پر 13 فیصد ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی نےآن لائن کاروباراور مارکیٹنگ پر بھی 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا جبکہ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اور پاور ٹرانسمیشن سروس پر 13 اوران ڈور گیمز مراکز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق انشورنس ایجنٹس پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ فیس اور مشینری و آلات کی سروس پر 5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ٹریول ایجنٹس اورٹور آپریٹرز پرسیلز ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے اسے 10 فیصد سے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔شراب، میتھانول، اسپرٹ لائسنس اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے بجٹ میں 1000سی سی نان کمرشل گاڑیوں سے رجسٹریشن کے وقت 20 ہزار روپے وصول کیئے جائیں گے۔149 سی سی تک موٹر سائیکل سے رجسٹریشن  کے وقت ون ٹائم 18 سو روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

150سی سی اور اس سے زائد کی موٹرسائیکلوں پررجسٹریشن کے وقت ون ٹائم 3 ہزار روپے وصول کیئے جائیں گے۔ پروفیشنل انکم ٹیکس 150 روپے بڑھا کر 5 سو روپے کردیا گیا جبکہ انفرا اسٹرکچر سیس کی شرح 1.15 سے بڑھا کر 1.2 فیصد کردی گئی۔

اس کے علاوہ 3000اور اس سے زائد سی سی  کی لگژری گاڑیوں پر عائد لگژری ٹیکس ایک لاکھ روپےسے  بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا اور2000 سی سی سے 2900 سی سی کی گاڑیوں پر ٹیکس 50 ہزار روپے سے بڑھاکر 75 ہزار روپے کردیا گیا۔

کمرشل ٹرک، رکشہ، بس، وین، ڈمپر اور کرین پر رجسٹریشن فیس ایک فیصد بڑھا کر 1.25 فیصد کردی گئی ہے۔ 1000 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1 فیصد سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردی گئی ہے ۔

اسی طرح 1300 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2 فیصد سے بڑھاکر 2.5 فیصد کردی گئی،2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 4 فیصد سے بڑھاکر 5 فیصد کردی گئی ہے۔

Advertisement

پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر پیشہ ورانہ ٹیکس ڈھائی ہزار روپے سے بڑھاکر 3000 روپے کردیا گیا۔

اسی طرح فیکٹریوں، وڈیو شاپس، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز، کارڈیلرز پر عائد ٹیکس 500 روپے سے بڑھاکر 1000 روپے کردیا گیاہے۔ پراپرٹی ٹیکس اور مکانوں کے کرائے پر ٹیکسوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس جائیدادوں کی اصل ویلیو پر عائد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر