شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے باعث 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے کے نم لاڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا۔
حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کار سے نکال کر تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی تحصیل اسپتال خانپور اور سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی اور کار کراچی سے کشمور جارہی تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News