Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ،افغانستان اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،شاہ محمود

Now Reading:

پاکستان ،افغانستان اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اورمستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے ۔ افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

بھوربن ، مری میں افغانستان کے بارے میں لاہور پراسیس کے موضوع پر کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرامن اورخوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے ۔ پاکستان افغان تنازع کے حل  کے لیےاپنا کردارادا کررہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان باہمی احترام اور عدم مداخلت کے اصولوں پرعمل پیرا ہوکر افغان امن عمل کی حمایت کررہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، یہ مسئلہ صرف سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے مشترکہ دشمنوں نے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے ،دونوں ملکوں کو باہمی اعتماد کی بحالی  کے لیےاقدامات کرنے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے ماحول سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، پاکستان چارعشروں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور افغان صدر کے سیاسی مشیر کانفرنس میں شریک ہیں ۔ان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار ، سینیٹرز اور افغان پارلیمنٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

لاہور پراسیس کے موضوع پر کانفرنس میں رابطوں، تجارت، معیشت اور صحت سمیت مختلف شعبوں پرغورکیا جارہاہے۔

کانفرنس میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کا بھی جائزہ لیا جارہاہےجو گزشتہ چالیس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا
دفاعی معاہدہ، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کیلئے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کے معترف
’’تعلقات میں تاریخی موڑ؛ پاک سعودی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام‘‘
  کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان
پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پاکستان علماء کونسل نے اہم اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر