Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپورکے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Now Reading:

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپورکے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپورکے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، فریال تالپورکوسخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

 نیب پراسیکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ فریال تالپورنے اویس مظفرکورقوم منتقل کیں اوردوران تفتیش اس کا اعتراف کیا ہے، فریال تالپورنے کہا کہ یہ رقوم عبدالغنی مجید نے دی تھیں، انہیں معلوم نہیں تھا کہ اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ فریال تالپور نے مشتاق احمد اورزین ملک کے مشترکہ اکاؤنٹ سے بھی لاعلمی کا اظہارکیا ، پہلے یہ کہتے تھے اومنی گروپ سے گنے کی فروخت کے بدلے رقوم آئیں اوراب ان کا کہنا ہے انہیں یہ بھی معلوم نہیں کس شوگرمل نے انہیں رقم بھیجی۔

فریال تالپورکے وکیل لطیف کھوسہ  نے کہا کہ فریال تالپورکے زرداری گروپ میں ایک فیصد سے بھی کم شیئرزہیں، پارک لین میں بھی فریال تالپورکا کوئی کردارنہیں، پارک لین نے نجی بینک سے قرضہ لیا، نیب والے کچھڑی بنا رہے ہیں، نیب ماشاءاللہ بہت شفاف کام کررہا ہے، اللہ ان کومزید شفاف کام کرنے کی ہدایت دے، گھڑلیں جوکچھ گھڑنا ہے، ہم بیس سال سے یہ سہہ رہے ہیں، انہوں نے بی بی شہید کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، علیمہ باجی کا انہیں کچھ کیوں نظرنہیں آتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر