Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کے ساتھ پی ٹی آئی نے جو کیا ،ایسا کوئی جماعت نہیں کرتی،خواجہ آصف

Now Reading:

فواد چوہدری کے ساتھ پی ٹی آئی نے جو کیا ،ایسا کوئی جماعت نہیں کرتی،خواجہ آصف
خط کے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ ان کی جماعت نے جو کیا اس کے بعد ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری میرے عزیز ہیں اور گزشتہ چھ دہائیوں سے اس ان کے ساتھ خاندانی تعلق ہے اور میں اس تعلق کی پاسداری کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  فواد چوہدری کے ساتھ ان کی جماعت نے اور فواد چوہدری نے اپنی جماعت کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ہمیں کچھ  کرنے کی ضرورت نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت بہت اچھی بات ہے اور اصولی طور پر ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، تاہم میثاق معیشت اپوزیشن اور حکومت نہیں سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے، ہماری جماعت کی جانب سے اگر یہ بات آئی ہے کہ یہ مذاق معیشت ہے تو یہ بات موجودہ حالات کے تناظر میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ حکومتی جماعت کے رہنما علی محمد خان میثاق معیشت کے حوالےسے پیغام لے کر آئے تھے، بجٹ سے پہلے ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی، ہم اس بجٹ کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور اس پر ہماری اپنی رائے اور تحفظات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر