Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ کڑوی گولی نگلنے کے مترادف ہے،فاروق ستار

Now Reading:

وفاقی بجٹ کڑوی گولی نگلنے کے مترادف ہے،فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئرفاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا وفاقی بجٹ کڑوی گولی نگلنے کے مترادف ہے۔

کراچی میں پریس کانفرس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہناتھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد قوم سے کہا گیا ہے کہ کڑوی گولی نگل لیں ، قوم تو ماضی میں بھی کڑوی گولیاں نگلتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا احتساب ہواور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے توقوم یہ کڑوی گولی بھی نگلنے کے لیے تیار ہے لیکن قوم اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ لگے۔

فاروق ستار کا کہنا تھاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کہا کہ اب ہمیں جرات مندانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ قوم ان کی بات پر توجہ دے کر ماضی کی طرح اپنا کردار سرانجام دے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری میں بھی سنگین اضافہ ہورہا ہے، لوگ مہنگائی کی اس چکی تلے زندہ درگور ہو گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدی پر ٹیکسوں کا نہ اٹھائےجانے  والا بوجھ مسلط کردیا گیا، براہ راست ٹیکسوں سے عوام متاثر ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر