Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا،وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن  کے لیےخلوص  ،نیک نیتی اور کھلے دل کے ساتھ مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان کے دورے پر موجود افغان صدر اشرف غنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے مابین دیرینہ جغرافیائی، تاریخی، تعلقات ہیں۔ پاکستان افغان نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر ہمیشہ زوردیتا چلا آ رہا ہے کیونکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔

Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہائیوں پر محیط جنگوں اور عدم استحکام کے نتیجے میں افغان عوام نے بے پناہ مصائب اورمشکلات کا سامنا کیا ہے۔

دوران ملاقات ،دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات، توانائی، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط کو بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا جبکہ امن واخوت کے لئے افغانستان اور پاکستان کی وضع کردہ حکمت عملی (اے پی اے پی پی ایس) کو عوام کی بہتری اور بہبود کے لئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کو مزید قریب آنے اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر