
ترجمان پاک کے مطابق بحریہ پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اور کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا- دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News