چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے آصف علی زر داری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ماضی میں سابق صدر زر داری ہر الزام سے بری ہوئے، اب بھی انشاءاللہ با عزت بری ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس شروع ہوتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن بہت اہم ہوتے ہیں معاشی فیصلے لیےجاتے ہیں، سیشن ایک ہفتے سے زیادہ سے چل رہا ہے،اس ایوان کے چار نمائندوں کو بجٹ سیشن میں نہیں آنے دیا جا رہا۔
بلاول کا کہنا تھا افسوس ہماری پارٹی کو آپ کو روزانہ اپروچ کرنا پڑا رہا ہے، ماضی میں بھی سابق صدر زرداری ہر الزام سے باعزت بری ہوئے، ہم آج بھی ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ سابق صدر زرداری باعزت بری ہوں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہاکہ یہ جو چل رہا ہے جمہوریت کی توہین ہے، آپ کی کرسی سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، پھر مطالبہ کرتا ہوں جو ہمارا حق اور ایوان کی روایت ہے وہ پوری کریں اور آصف علی زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News