سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پونے چھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پچاس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نےشرجیل میمن کی دو مرتبہ درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔
کرپشن ریفرنس میں سترہ ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیرِسماعت ہے۔ جبکہ تیرہ ملزمان جیل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News