
پشاور میں سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ اگر ٹک ٹاک ایپ بند نا ہوا تو اسلام اباد میں دھرنا دینگے۔
تفصیلات کے مطا بق پشاور میں سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف مظاہرین ہاتوں میں بینراور پلے کارڈز اٹھا کرسڑکوں پر نکل آئے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ بے حیائی پھیلانے کا ذریعہ ہے، حکومت بے حیائی پھیلانے والے ایپ کو بند کرے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا اسلامی جمہوری پاکستان میں بے حیائی پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک بے حیائی کا کوئی اور پروگرام نشترہال میں ہوا تو نقصان کا ازالہ حکومت اور پروگرام کے ارگنائزر کےسرہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News