
سکھر بیراج سے ملنےوالی لاشوں کی تعدادتیرہ ہوگئی ,جن میں چارلاشیں خواتین اور نو لاشیں مردوں کی ہیں ۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے کہا کہ لاشیں کئی روز تک پانی میں رہنے کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں رہیں، تاہم تصاویر کی مدد سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک ملنے والی تمام لاشیں پنجاب کے علاقوں سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث بہہ کر سکھر بیراج پہنچی ہیں۔
پولیس کا مزید کہا کہ سکھر بیراج سے ملنے والی لاشوں کی تعداد تیرہ ہیں,جن میں چارلاشیں خواتین اور نو لاشیں مردوں کی ہیں ۔
ریسکیوں اہلکار کے مطابق پولیس لاشوں کی نہ تفتیش کی اورنہ ہی پوسٹمارٹم کیا بلکہ تمام لاشوں کو لاوارث قرار دے دیا ہے ۔
ریسکیوں اہلکارکامزید کہنا تھا کہ تمام لاوارث لاشوں کی تدفین ایدھی سکھرکےعملےنےمقامی قبرستان میں کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News