Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا،عاطف زمان

Now Reading:

اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا،عاطف زمان

بول نیوزکےاینکرمریدعباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم عاطف زمان نے عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکرمریدعباس قتل کیس کےمرکزی ملزم عاطف زمان کوایمبولینس کے ذریعےعدالت میں پیش کیاگیا۔

اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان نےعدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکارکرتے ہوئےکہا کہ میں اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کراناچاہتا ہوں، کیس لڑنے کے لیے وکیل کرلیے ہیں۔

گرفتارعاطف زمان نے بیان میں کہا کہ خضر اورمرید کی جانب سے پیسوں کا بہت دباؤ آگیا تھااورمجھے خضرسے ڈرلگتا تھا،یقین تھاکہ وہ اپنے پیسوں کےلیےکچھ کرجائےگا۔

ملزم عاطف زمان نےیہ بھی کہا کہ 2014 سے ٹائرکا کاروبارکررہا تھا، 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرادیتا تھا کچھ لوگوں کو20 اورکچھ کو 25 فیصد منافع دیتا تھا، پیسےسے پیسہ بنا رہا تھا۔

Advertisement

ملزم عاطف زمان کا کہنا تھا کہ ہر ٹائر پر 200 سے 500 روپے کمیشن رکھتا تھا۔ میرا کوئی کاروبار نہیں تھا میں پیسوں سے پیسے بنا کر دیتا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بول نیوز کے اینکر مریدعباس اوراس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر