ن لیگ کی جانب سے دکھائی جانے والیاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے جسٹس عامر فاروق کی ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں سہہ پہر ڈیڑھ بجے شروع ہونے والی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی ۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ویڈیوکے معاملے پر اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کا کہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
