
نیب ایگزیگٹو بورڈ نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور قادر اور سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیگٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسکیوٹرجنرل، ڈی جی آپریشن اور دیگر سنیئر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔
چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News