گجرپورہ میں ڈاکووں نےڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے دو افراد کوزخمی کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بھی لوٹ مارکی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں ہیں ۔
گجرپورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے چنگچی رکشہ میں سوار افراد کو لوٹنے کی کوشش کی۔
واردات کے دوران شہریوں نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ڈاکووں نے شہریوں پر فائرنگ کردی ۔
ڈکیتی کی واردات میں دوافراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
