
جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیوور (نیب) کی ایک اور بڑی کارروائی،سندھ بینک کے تین اعلیٰ افسران کودھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق کراچی میں نیب نے چھاپہ مار کر سندھ بینک کے موجودہ صدرطارق احسان سمیت مزید دو ملزمان کو بھی گرفتارکیا ہے ۔
گرفتار ہونے والوں میں سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ احسان اور افسر ندیم الطاف شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق فراڈ کرتے ہوئے ایک ہزار ملین روپے کی رقم رابی کان بلڈر کے جعلی اکاوئٹ میں بھجوائی گئی ہے ۔ تینوں ملزمان کو احتساب عدالت ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیں گا۔
نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ نے اومنی گروپ کو50ارب روپے کے قرضے دیے، بلال شیخ جعلی اکاؤنٹس کھلوانےاور منی لانڈرنگ کے ماسٹرکہلاتے ہیں۔
نیب ذرائع نے مزید کہا کہ سندھ بینک کے مو جودہ صدرطارق اور سا بق صدر بلال شیخ سے اربوں کے گھپلوں کی معلومات حاصل ہوں گی، بلال شیخ تاحال سندھ حکومت کی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News