
ڈیفنس میں مصری شاہ بابا کے مزار کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
گرفتار دہشت گردوں میں فرحان اور خاتون سابرہ بانو شامل ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، دستی بم ، لینڈ کروزر گاڑی ، پاسپورٹس اور اسٹیمپ پیپرز برآمد کر لئے۔ ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم فرحان اور سابرہ بانو میں آپس میں کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔
ایس ایس پی شیراز نذیرکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فرحان نے گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں کو حساس ادارے کا چیف ظاہر کیا اور تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں سے شدید مزاحمت بھی کی۔
گرفتار ملزم فرحان خیابان محافظ پر قائم بنگلے کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم فرحان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ گرفتار خاتون سابرہ بانو نے پاکستان سے دوسرے ممالک میں متعدد مرتبہ سفر بھی کیا ہے۔
پولیس حکام پولیس کی جانب سے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس درخشاں تھانے میں درج کئے جانے والے مقدمے کا نمبر 431/2019 ہے،پولیس مقدمے میں ایکسپلیویز ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News