
پول نیوز کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عاطف زمان کے خلاف کراچی پولیس نے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل کر لی ہے۔
ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق مرید عباس کے قتل سے میڈیا میں کام کرنے والے افراد اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہے ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کے خلاف ایف آئی آر میں باقاعدہ سیون اے ٹی اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے بول نیوز کے اینکرمرید عباس اوران کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News