
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کا وزیراعظم عام طیارے میں امریکا کے دورے پر جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے قرضے ری شیڈول کرالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو جیلوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں مل رہی ہیں، ان کو ایک ماہ کے لے میانوالی جیل بھیج دیں لوٹا پیسہ بھی واپس کردیں گے۔
شیخ رشید نے حکومت کو کہا کہ آپ نے چوروں کو 9 اسٹار جیلوں میں رکھا ہوا ہے، جیل میں 2، 2 اے سی اور 60 انچ کی اسکرین دی ہوئی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں بھی اے سی اور انکا پروڈکشن آرڈر بھی ان کا اے سی میں گزرتا ہے، ان چوروں کو ایک ماہ کیلئے میانوالی جیل میں رکھا جائے تو سارا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News