
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کورنگی میں واقع کے ایم سی کوارٹرز پرمبینہ قبضہ کیس کی سماعت میں مکینوں کی اپیل مستردکردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کورنگی میں کے ایم سی کوارٹرز کے مکینوں کی جانب سے دائر کی جانے والی ملکیت کے دعوے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس گلزارکا کہنا تھا کہ100 سال تک بھی غیر قانونی بیٹھے رہیں تو غیر قانونی ہی تصور کیے جائیں گے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم یہاں 45 سال سے رہ رہے ہیں، اب کے ایم سی خالی کرانے پہنچ گئی۔
جسٹس گلزار احمد نے علاقہ مکینوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ رونے سے کچھ ہونے والا نہیں، گھر لینے سے پہلے سوچنا چاہیئےتھا۔
جسٹس گلزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ 45 سال سے یا 100 برس سے رہ رہے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا، کیا پورا پاکستان اسی طرح الاٹ کردیں، پورے کراچی میں یہی ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News