
لندن پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی ضمانت ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیوایم کی لندن پولیس اسٹیشن میں حاضری کے بعد کیس میں پوچھے گئے سوالات کے جواب پیش کر دئے گئے ۔
لندن پولیس کے مطابق مقررہ وقت پر حاضری اور جوابات جمع کروانے کے بعد ملزم کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کردی گئی
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس میں تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہےاسکاٹ لینڈ نے گیارہ جون کو اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پربانی ایم کیوایم کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا ۔
بانی ایم کیوایم نے لندن سے دوہزار سولہ میں کارکنوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے اکسایا تھا ۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم ضمانت پرجواب دینے کے لیے مقررہ تاریخ پر پولیس اسٹیشن آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News