
بول نیوزکےاینکرمرید عباس کے قتل میں ملوث اورٹائراسکینڈل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے متضاد بیانات کے بعدپولیس کی جانب سےملزم سے ایک بار پھر بیان لیاجائے گا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے مقتولین پر الزام لگایاہےکہ رقم ادا نہ کرنے پر انہوں نے اس کے بچے کو اغواء کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ملزم نے اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے واقعہ کو غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ قراردیاہے۔
ملزم عاطف زمان نےتفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ سرمایہ کاری کے نام پر پانچ لاکھ روپے لے کر نیکسن کمپنی کی ریکوری کی رقم پوری کی اورسب سے پہلے انویسٹر دوست کو مہینے کے پچاس ہزار کے منافع کا بتا کر گھیرا۔ دو دن بعد دوست کے چھوٹے بھائی نے بیس لاکھ روپے سرمایہ کاری کے لیے دے دیے۔
ملزم کا کہناہے کہ اسے کچھ کیے بغیر آسانی سے پیسے ملنا شروع ہوگئے تھے۔ ہمایوں سے متعلق تفتیشی افسر کے سوال پرملزم کاکہناتھا کہ ہمایوں سب سے پہلے پانچ لاکھ کی انویسٹمنٹ کرنے والا دوست تھا۔ ہمایوں نے اپنے دوست مرید عباس سے ملوایا۔
ملزم نے بیان دیا کہ مرید نےبھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ کم ہے،ہمارے بھی تھوڑے پیسے کاروبار میں لگا دیں۔ ملزم مختلف لوگوں کو دوسروں کے پیسوں سے منافع کے نام پر رقم دیتارہا۔ کسی قسم کا کاروبار نہیں تھا،ٹائروں کی بات ڈرامہ تھی۔
ملزم نے بتایا کہ مرید کے بھائی کی دکان کے لیے ٹائرجان پہچان والوں سے لے کر بھجوائے۔ 2014 سے انویسٹمنٹ کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا۔ دس لاکھ دینے والے کو دو لاکھ کا منافع دے کر وہی ری انویسٹ کرا لیتا تھا۔ بیس سے پچیس فیصد تک منافع کے نام پر دیتا تھا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یاسر کون ہے؟ جس پر ملزم عاطف نے بتایاکہ یاسر وہی ہےجس کے بھائی نے پانچ لاکھ سے انویسٹمنٹ کا کام شروع کروایا۔ملزم نے بتایا کہ یاسر نے شروع میں انہیں بیس لاکھ روپے بھی دیے تھےاور 2014 میں یاسر نے کروڑ سے سو کروڑ روپے انویسٹمنٹ کے لیے دیئے۔
ملزم نے بتایا کہ دو دن پہلے انویسٹرز کی لسٹ نکلوائی تو91کروڑ کی تھی۔ سب انویسٹرز کے پیسے اتارنے کا سوچا تھا۔ جس پرتفتیشی افسرنےسوال کیا کہ اتنے پیسوں سے تم نے اپنے لیے کیا کیا جس پرملزم نے بتایا کہ نیا ناظم آباد اور بحریہ میں پلاٹس لےلیے،انہیں بیچ کر پیسے لوگوں کو دینے تھے۔
ملزم نے بتایاکہ اس نےبینکوں سےچار گاڑیاں پراڈو،لینڈکروزراورگرینڈی اورفارچونرنکلوائی تھی۔ گاڑیوں کو رینٹ پر لگانے کا بھی پلان تیار کیا تھا۔2018 تک پانچ سال کے دوران چیزیں بالکل نارمل رہیں اورمدثراقبال اوران کے دوستوں کی انویسٹمنٹ سے رولنگ بہتر چل رہی تھی۔
ملزم عاطف نے بتایا کہ واقعے سےایک روز قبل بھی ایک صاحب پچاس لاکھ لے کر آئےلیکن اس نے منع کردیا۔ تفتیشی افسر نے سوال کیا کہ بیرون ملک کہاں کہاں گئے۔ ملزم نے جواب دیا کہ یاسر کے ساتھ تھائی لینڈ،چائنا،سری لنکا انڈونیشیااور ملائشیا گیا۔مکان کی ادائیگی کردی،ابھی سب لیز نہیں کرواسکے۔
تفتیشی افسر نے سوال کیا کہ واقعے میں استعمال ہونے والا پستول کس کا ہےجس پر ملزم عاطف کا کہناتھا کہ چھوٹے بھائی عادل زمان کاپستول قتل کیلئے استعمال کیا۔
تفتیشی ٹیم کے ملزم کے خاندان سے متعلق سوال پر اس نےبتایا کہ 2005کےزلزلے میں والدہ کے انتقال کے بعد والد نے 2007میں دوسری شادی کی۔ والد کی دوسری شادی پران سے شدید اختلافات ہوگئےتووالد نےاسےگھر سے نکال دیا تھا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ وہ انٹر کے امتحان میں فیل ہوا تو وہ بھی والد سے چھپایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News