
مادرِ ملّت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 126 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں اور کئی اداروں کے شعبہ خواتین محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس اور سیمیناروں کا اہتمام کریں گے۔
مادر ملّت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بانیِ پاکستان کے ہمراہ تحریکِ پاکستان اور تعمیر وطن کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔
فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ کی حیثیت سے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فاطمہ جناح نے برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جسکی بدولت الگ ریاست کے حصول کیلئے مسلمانوں کی جدوجہد آسان ہوگئی۔
انہوں نے ملک میں جمہوریت کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں۔
سرکاری سطح پر مادرِ ملّت اور عوامی سطح پر خاتونِ پاکستان کہلانے والی محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں دنیاِ فانی سے کوُچ کر گئیں، آپ قائدِاعظم کے پہلو میں مدفون ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News