
حیدرآباد میں مسافر ٹرین اورمال گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد وزیر ریلوے نے فوری طور پر کاروائی کی ہدایات جاری کردی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے کے بعد حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News