Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونیورسٹی روڈ فائرنگ، زخمی خاتون دوران علاج چل بسی

Now Reading:

یونیورسٹی روڈ فائرنگ، زخمی خاتون دوران علاج چل بسی

کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ خاتون جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر علی رضا کی اہلیہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسکن چورنگی کے قریب گلشن اقبال تھانے کی حدود میں فائرنگ کا  واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ گولی گاڑی کے اندر سے ہی چلی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی  نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔مقتولہ کا روٹین تھا کہ وہ سودا وغیرہ لینے جاتی تھیں واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے ۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی سے کچھ دستاویزات ملے ہیں جن پر ڈاکٹر رضی کا نا م لکھا ہے، خاتون کے شوہر پروفیسر ہیں، گاڑی پر این ای ڈی یونیورسٹی کے گیٹ پاس اسٹیکرز بھی لگے ہیں جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ کو اس واقع کی اطلاع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون این ای ڈی یونیورسٹی کی ملازم لگتی  ہیں جبکہ گاڑی سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج صبح مسکن چورنگی بلاک 7 تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں گاڑی میں بیٹھی خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں ابتدائی طور پر نجی اسپتال اور پھر سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر