
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے سے روکے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے۔
قابض افواج کے ہاتھوں گزشتہ روز مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے اور بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو مذاکرات ہونگے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو آئے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کے حوالے سے مکمل عمل درآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News