
سندھ حکومت نےاحتجاج کرنے والی نرسز کے مطالبات منظور کرلئے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کراچی پریس کلب کے باہر نرسز نے مطالبات کے حق میں 16 روزسےدھرنا دیاہوا تھا، نرسزکامطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہ دیگرصوبوں کی نرسز کے برابرکی جائے اورسروسزاسٹرکچر کو بحال کیاجائے۔
سندھ حکومت نےنرسزکےمطالبات منظورکرتےہوئےنوٹیفکیشن جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی جس پرنرسزنےبھرپورجشن منایااور پریس کلب کے باہر بھنگڑے ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو پریس کلب پر دھرنے میں بیٹھی نرسزنےوزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تھی جس پرپولیس نے نرسزکوروکنےکےلیےواٹرکینن اورآنسو گیس کا استعمال کیاتھا۔
متعددمظاہرین کو پولیس نے گرفتارکرلیاتھا،جن میں نرسزالائنس کے سربراہ بھی شامل تھے جنھیں وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر چھوڑدیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News