
پاکستان اسٹیل ملز کےملازمین نےواجبات اور تنخواہیں نہ ملنے پر مرکزی دروازے پراحتجاجی مظاہرہ پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ملزکے مظاہرین نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
ملازمین نے اسٹیل ملز کی بحالی پر حکومتی خاموشی کے خلاف ہزاروں ملازمین نے نعرے بھی لگائے ۔
پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین ڈٹ گئے،ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرو۔
صدرپاسلوعاصم بھٹی کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ محنتوں کشوں کی بڑی تعداد واجبات کے انتظار میں انتقال کر گئی۔
عاصم بھٹی نے یہ بھی کہا کہ سی بی اے بھی مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔
صدرپاسل عاصم بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات کو سنجیدہ نہ لیاگیاتوجلد سڑکوں پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News