آزاد کشمیر کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں بھارتی فوج کے 3 افراد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی میں ڈنہ، دھدنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ شہری نعمان احمد شہید ہو گیا ہے، کارروائی کے دوران بچوں، عورتوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تین بھارتی فوجی بھی مرے گئے ہیں۔
بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے مارٹر اور آلٹری کا استعمال کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل لیپہ کی دویونین کونسلوں میں دن 11 بجے سے شام 7 بجے تک فائرنگ اور گولہ باری جاری رہی۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مطابق بھارتی فوج نے آزادکشمیر کے ضلع مظفرآباد کے پنجکوٹ ، کنور، نوسیری، گرٹناڑ سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جس سے مجموعی طورپر 8 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔باری کی جس کے نتیجے میں لیپہ میں ایک بچے سمیت دوافراد زخمی ہوئے جبکہ 4 مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔
وادی لیپہ ، وادی نیلم اورمظفرآباد کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے12 مکانات کو بھی کلی جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مزید زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
